10 اپریل 2016 - 15:02
فرانس کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے

پیرس کے حملوں کے بعد اس ملک میں اسلام مخالف ماحول میں اضافہ ہوگیا ہے اوراس ملک کے بہت سے مسلمانوں کوامتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے روزنامہ ﴿آئرش انڈیپینڈنٹ﴾ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان دنوں فرانس پرعجیب وغریب قسم کے حالات کی حکمرانی ہے۔ پیرس میں ہونے والے حملوں کی یادیں ابھی تک تازہ ہیں۔

ان حملوں کی وجہ سے ہنگامی حالات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ مسلح سپاہی پیرس کی سڑکوں، اسٹیشنوں اوردیگرشہروں میں گشت کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ لوگ پبلک ٹریفک میں ایک دوسرے کو انتہائی احتیاط اورخوف سے دیکھتے ہیں۔
اسی طرح فرانس میں اسلام کے بارے میں بہت زیادہ بحثیں کی جارہی ہیں اوراس ملک میں مقیم مسلمانوں کو اچھی نظروں سے نہیں دیکھا جاتا ہے۔ فرانسیسی روزنامہ نگارنیکولا ہنین نے کہا ہے کہ داعش فرانسیسی شہریوں اورمسلمانوں کے درمیان کشیدگی ایجاد کرنا چاہتا ہے۔
فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والس نے بھی اسلام فوبیا کےبارے میں بیان دیا ہے اورفرانس نے پبلک مقامات پربرقعہ پہننےپرپابندی لگادی ہوئی ہے اورانہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلمان خواتین کا مقنعہ،خواتین کو قید کرنے کے مترادف ہے۔

.......

/169