7 اپریل 2016 - 15:41
ہندوستان کی وزیر خارجہ اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گی

بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج دو طرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے 16 اپریل کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج دو طرفہ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے 16 اپریل کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گی.

اپنے دورہ ايران كے موقع پر سشما سوراج اعلي ايراني قيادت سميت وزير خزانہ علي طيب نيا كے ساتھ ملاقاتيں كريں گيں.

بين الاقوامي امور كے ماہرين كے مطابق، بھارتي وزير خارجہ دورہ ايران كے موقع پر فرزاد گيس بي بلاك كے معاہدے كے حوالے سے ايراني حكام سے تبادلہ خيال كريں گي.

اس موقع پر سشما سوراج ايراني حكام سے ملاقاتوں كے دوران بھارتي وزير اعظم نريندر مودي كے مستقبل ميں دورہ ايران كے حوالے سے انتظامات پر غور كريں گي.

آئندہ ہفتے اس دورے ميں بھارتي وزير برائے پيٹروليم اور قدرتي گيس دھرميندر پردھان بھي بھارتي وزير خارجہ كے ہمراہ ہوں گے.

يہ دورہ بھارت اور اسلامي جمہوريہ ايران كے درميان دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كے لئے راہ ہموار كرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲