اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حکومت نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ رقم یا لائن آف کریڈٹ ہندوستانی کمپنیوں کے ایرانی منڈی میں داخل ہونے میں مدد دے گی۔
اس کا ایک اور مقصد ایران کے لیے اشیا کی برآمدات اور دیگر سروسز نیز اسٹیل کی صنعت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعاون میں مدد دینا ہے۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا اور جندال اسٹیل کمپنی نے ایران کو ڈھائی لاکھ ٹن اسٹیل برآمد کرنے کے لیے ایران کے ساتھ دو ہزار پندرہ میں دو سو پچیس ملین ڈالر کا معاہدہ کیا کہ حکومت کی جانب سے اس لائن آف کریڈٹ کے حتمی شکل اختیار نہ کرنے کی بنا پر ابھی تک یہ برآمدات شروع نہیں ہو سکی ہیں۔
ہندوستانی حکومت نے فروری دو ہزار سولہ میں ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لیے ایک سو پچاس ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
ایران کے نجی بینکوں اور ہندوستان کے اگزیم بینک کے نمائندوں نے بھی دو ہزار پندرہ میں نئی دہلی میں ایران کو ایک سو پچاس ملین ڈالر فراہم کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲