6 اپریل 2016 - 17:26
آل سعود، اس سال حج میں ایرانی زائرین کو دیکھنا نہیں چاہتا: حجة الاسلام سبحانی نیا

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن نےسعودی عرب والوں کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ان اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس سال حج میں ایرانی زائرین کو دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن حجة الاسلام حسین سبحانی نیا نے خبررساں ایجنسی شبستان کے پارلیمانی نامہ نگارسے گفتگو کے دوران اس سال حج تمتع کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے غلط اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک سعودی عرب سے اس سے زیادہ کی توقع نہیں کی جاسکتی ہے اوریہ قدرتی بات ہے کہ وہ حج اورمکہ کے حوالے سے اس طرح کے اقدامات انجام دیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ مکہ اورمدینہ دینی اوراسلامی مرکز ہیں کہ جوتمام مسلمان سے متعلق ہیں اورسعودی حکومت سے متعلق نہیں ہیں کہ جو ان شہروں کے انتظامات سنبھالنے کی ذمہ دارہو۔
حجة الاسلام سبحانی نیا نے واضح کہا ہے کہ حج کے ایام میں مسلمانوں کو اپنے دینی فرائض انجام دینے چاہییں اوریہ ان کا حق ہے اورسعودی حکومت کو زائرین کی سہولت کےلیے اقدامات انجام دینے چاہییں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی حکومت سرزمین وحی پرمسلمانوں کو جانے سے نہیں روک سکتی ہے لیکن سعودی حکومت جو اقدامات انجام دے رہی ہے ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایرانی زائرین کو حج پرنہیں دیکھنا چاہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169