5 اپریل 2016 - 17:15
مسعود اظہر کے تعلق سے چین کا اقدام، بھارتی حکام میں بےچینی

نئی دہلی نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے تعلق سے درخواست دی تھی تاکہ جیش محمد پر پابندی کے علاوہ پاکستان پر بھی عالمی برادری کا دباؤ بنایا جاسکے مگر بیجنگ نے اس درخواست کو ویٹو کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے تعلق سے درخواست دی تھی تاکہ جیش محمد پر پابندی کے علاوہ پاکستان پر بھی عالمی برادری کا دباؤ بنایا جاسکے مگر بیجنگ نے اس درخواست کو ویٹو کردیا۔

اس سلسلے میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ بہت حیرانی کی بات ہے کہ 2011 میں کالعدم تنظیم جیش محمد پر القاعدہ سے تعلقات کی بنیاد پر سلامتی کوسنل کی جناب سے پابندی عائد کی گئی تھی مگر اس گروہ کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر کو ابھی تک اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

البتہ وکاس سوروپ نے اس سلسلے میں چین کا نام نہیں لیا تاکہ نئی دہلی اور بیجنگ کے تعلقات میں مزید تلخی پیدا نہ ہو۔

بھارتی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، درخواست کی ڈیڈلائن سے محض چند گھنٹوں قبل چین نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں نئی دہلی کی درخواست کو ویٹو کردیا۔ ممبئی حملوں کے بعد بھی چین مولانا مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ہندوستانی قرارداد کو ویٹو کرچکا ہے۔

واضح رہے بھارتی حکوت نے پٹھانکوٹ حادثے کا اصلی ذمہ دار کالعدم تنظم جیش محمد کو قرار دیا ہے۔ اور پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ بھارت میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے تعلق سے جیش محمد کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169