4 اپریل 2016 - 17:47
ایران کی جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کو تنازعہ ختم کرنے کی تاکید

جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فوجی تنازعے کو جلد از جلد ختم کریں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فوجی تنازعے کو جلد از جلد ختم کریں.

یہ بات انہوں نے اپنے آذری اور آرمینی ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی.

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور سفارتی ذرائع سے تنازع کو حل کریں.

نگورنو کاراباغ کے متنازعہ علاقے میں آرمینیا کی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد آذربائیجان نے یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کی دیا.

آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے کے ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کے دعوے بھی کئے ہیں.

اس فوجی تنازعے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے متعدد فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲