4 اپریل 2016 - 10:08
پاکستانی فورسز نے ضرب عضب کے آخری مرحلے میں 252 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال فروری میں شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں اب تک 252 دہشت گرد ہلاک اور 160 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال فروری میں شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں اب تک 252 دہشت گرد ہلاک اور 160 زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری شدہ بیان کے مطابق اس دوران سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کا 640 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ خالی کروالیا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے مانا، گرباز، لاٹاکا، انزرکاز اور ماگروٹی کے علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرادیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب ان کے آخری ٹھکانے پر لڑائی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169