اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی میڈیا نے گزشتہ جمعے کے روز آذری دفترخارجہ کے ترجمان 'حاجی اوف' کے حوالے سے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ 'محمد جواد ظریف'، ان کے ترک ہم منصب 'مولود چاوش اوغلو' اور آذری وزیرخارجہ 'آلمار مماد دیارو' کے درمیان آئندہ ہفتے ایران شہر رامسر میں سہ فریقی ملاقات منعقد ہوگی جس میں تینوں ممالک کے حکام باہمی تعلقات سمیت، مختلف علاقائی مسائل اور تعاون، دہشتگردی کیخلاف عالمی عزم سمیت نقل و حمل اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اہم مذاکرات کریں گے.
تینوں وزرائے خارجہ اس مشترکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے.
ایران، ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی پہلی سہ فریقی نشست ایران کے شمال مغربی شہر 'ارومیہ' میں منعقد ہوئی تھی جس میں تینوں ممالک نے مختلف اقتصادی، تجارتی اور علاقائی شعبوں امور میں مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲