30 مارچ 2016 - 11:58
عراق؛ اسکندریہ کے دھشتگردانہ حملے میں جانبحق ہوئے افراد کی تعداد ۶۵ ہو گئی

عراق کے صوبہ بابل کے علاقے اسکندریہ میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر پینسٹھ ہوگئی ہے جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ بابل کے علاقے اسکندریہ میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بڑھ کر پینسٹھ ہوگئی ہے جبکہ پچاس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق داعش نے سوشل میڈیا پر صوبہ بابل کے علاقے اسکندریہ میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس علاقے میں دہشت گردانہ حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ درایں اثنا عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بابل کے علاقے اسکندریہ میں جمعہ کی شام ہونے والے حملے میں کم از کم پینسٹھ افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے۔ اس حملے میں اسکندریہ علاقے کے انتظامی سربراہ احمد الخفاجی جاں بحق اور اس علاقے میں حرکت عصائب اہل الحق گروہ کے انچارج حسون حسین زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد اکتیس بتائی گئی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اسکندریہ کی ایک گراؤنڈ میں مقامی فٹ بال میچ کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں اسی علاقے کے قریب ایک ٹرک بم دھماکے میں کم از کم ساٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲