اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ۲اپریل کو امریکہ میں دو میناروں والی پہلی مسجد کا افتتاح کریں گے۔ طے یہ پایا ہے کہ اردگان۲۹مارچ کو واشنگٹن کےدورے پرجائیں گے۔
سولہویں صدی ہجری کےعثمانی دورکی معماری کی بنیاد پران دومیناروں کو تعمیر کیا گیا ہے اوریہ امریکہ میں دومیناروں پرمشتمل پہلی مسجد ہے۔
ترکی کے محکمہ مذہبی امور کےعہدیدارنے کہا ہے کہ یہ مسجد،واشنگٹن کے نزدیک واقع ہے۔ اس مسجد کوتعمیرکرنے کا مقصد معاشرے کو دین اسلام کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ مسجد ١۸۷۹مربع میٹررقبے پربنائی گئی ہے کہ جس میں تین ہزارنمازیوں کے نمازپڑھنے کی گنجائش ہے اوراس میں ایک اسلامی لائبریری اورکانفرنس اورضیافت کے دو ہال بھی موجود ہیں۔ اس مسجد میں ثقافتی اوردینی سرگرمیوں کے لیے کمرے بھی موجود ہیں اوراس مسجد کے بیس منٹ میں ۳۰۰مربع میٹرپرمشتمل ایک اسلامی میوزیم بھی موجود ہے۔ یہ مسجد امریکہ کے مسلمانوں کا ایک اہم ترین مرکز شمارہوتی ہے اورمسلمان اس مسجد میں حاضرہوکر دین اسلام کی صحیح تعلیمات سے لوگوں کوآگاہ کریں گے۔
قابل ذکرہےکہ اردگان ۳١مارچ اوریکم اپریل کو ایٹمی سلامتی کے موضوع پرمنعقد ہونے والی نشست میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے اوراس نشست کے بعد وہ اس مسجد کا افتتاح کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169