27 مارچ 2016 - 12:42
ایران صدر کے ساتھ پاکستانی علماء اور دانشور حضرات کی نشست سے علامہ ساجد نقوی کا خطاب

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ علماء اور دانشور حضرات کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایس یو سی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں مشترکات کی فضا کو بہتر بنایا، اسکو جاری اور برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ اختلافی باتوں کو ترک کرنا آج ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ تعلقات کی بہتری سے دونوں ممالک میں امن قائم ہوگا، خصوصاً پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ علماء اور دانشور حضرات کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات سے پراکسی وار کی باتوں کا بھی خاتمہ ہوگا اور وہ اہداف جو امام خمینی (رہ) نے انقلاب کے مقرر کئے تھے، جن کو رہبر معظم سید علی خامنہ ای لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، حاصل ہوسکیں گے۔ ہم نے پاکستان میں مشترکات کی فضا کو بہتر بنایا، اس کو جاری اور برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ اختلافی باتوں کو ترک کرنا آج ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

.......

/169