اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کی تقویت کے لئے دوطرفہ اور علاقائی تعاون میں توسیع پر زوردیا۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کے اقدامات خاص طورپر آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے صدر حسن روحانی کوآگاہ کیا۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے تمام میدانوں منجملہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون میں توسیع پر زوردیا۔

۔۔۔۔۔
/169