اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک میں جاری ولایت اقتدار نامی جنگی مشقوں کے دوران شہاب اور قدر بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا.
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق، جدید میزائلوں کو فائر کرنے کا مقصد طاقت کا مظاہرہ اور وطن عزیز کی سلامتی و خود مختاری کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنا ہے.
سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے ملک کے مختلف حصوں میں کئی میزائل فائر کئے جس کا مقصد اپنی دفاعی صلاحیت دکھانا تھا.
ولایت اقتدار جنگی مشق کے دوران شہاب 1 اور 2 اور القدر ایف اور ایچ میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲