4 مارچ 2016 - 08:59
دہلی سے کٹھمنڈو تک ویلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

ہندوستان نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا ہے اور ریل بجٹ 17-2016 میں اس 359 میٹر طویل لائن کے سروے کے لئے 54 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا ہے اور ریل بجٹ 17-2016 میں اس 359 میٹر طویل لائن کے سروے کے لئے 54 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ چین نے بھی گزشتہ سال تبت کے دارالحکومت لہاسا سے کٹھمنڈو تک 340 کلو میٹر طویل ہائی اسپیڈ ریلوے لائن بچھانے کے منصوبہ کا انکشاف کیا تھا۔ یہ مجوزہ ریلی لائن مانٹ ایوریسٹ کے نزدیک وادیوں میں طویل سرنگیں کھود کر بچھانے کا منصوبہ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے 19 سے 24 فروری تک ہوئے ہندوستان کے دورے کے فوراً بعد 25 فروری کو پارلیمنٹ میں ریل وزیر سریش پربھو کے ذریعہ پیش ریل بجٹ 17-2016 میں شمال مشرقی ریلوے کے تحت شمالی ریلوے کے گونڈا ضلع کے بڑھنی سے کٹھمنڈو تک 359 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھانے کے پراجیکٹ کو منظوری دے دی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲