اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی اعلی اسلامی مجلس کے نائب سربراہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر ثقافتی امور نے اسلام مخالف سازشوں اور خطرات کے خلاف مسلم امہ کے درمیان مضبوط یکجہتی اور قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا.
صدر کے مشیر برائے ثقافتی امور 'حسام الدین آشنا' نے اپنے دورہ بیروت کے موقع پر لبنان کے سنئیر مذہبی رہنما اور اعلی اسلامی مجلس کے نائب سربراہ 'شیخ عبدالامیر قبلان' کیساتھ ایک ملاقات کے دوران عالم اسلام کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
لبنانی مذہبی رہنما اور صدر کے مشیر ثقافتی امور نے لبنان کی تازہ ترین صورتحال سمت علاقائی امور پر بات چیت کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا.
اس موقع پر شیخ قبلان نے عالم اسلام کی رہنمائی پر سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے قابل قدر کردار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران مستقبل میں بھی اپنی تمام کامیابیوں کو جاری رکھے گا.
فریقین نے اس نشست کے دوران عالم اسلام بالخصوص الہامی ادیان کے درمیان تعاون اور اتحاد کیلئے مشترکہ خطرات بالخصوص اسلام مخالف سازشوں کے خلاف مقابلہ کرنے پر زور دیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲