29 فروری 2016 - 18:09
تہران میں ایرانی کار کپمنیوں اور ترکی، بھارت اور سویڈن کے درمیان معاہدوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف کار بنانے والی کمپنیوں اور ترکی، بھارت اور سوئڈن کے درمیان کاروں اور اسپیئر پارٹس کی مشترکہ پیداوار پر تعاون کے معاہدے طے پاگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف کار بنانے والی کمپنیوں اور ترکی، بھارت اور سوئڈن کے درمیان کاروں اور اسپیئر پارٹس کی مشترکہ پیداوار پر تعاون کے معاہدے طے پاگئے.

ان معاہدوں پر پیر کے روز ایرانی دارالحکومت 'تہران' میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی کار صنعت کانفرنس کے دوران دستخط ہوئے.

اس کانفرنس میں 363 ملکی کمپنیوں سمیت 23 ممالک سے 137 غیرملکی کمپنیوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں.

اس عالمی کانفرنس کے موقع پر ایران کی ماموت کمپنی اور ایسکانیا کمپنی کے درمیان تعاون کے معاہدے ہوئے. ایران کی اسپیئر پارٹس بانے والی ایسوسی ایشن اور ترک ایسوسی ایشن کے درمیان بھی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے.

ایران کی شریف یونیورسٹی اور سایپا کمپنی نے بھی ترک اور بھارتی کار ایسوس ایشن کیساتھ معاہدوں پر دستخط کئے.

تہران میں منعقدہ کانفرنس میں ملکی اور غیرملکی نمائندے گاڑیوں کی صنعت کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے جس سے سرمایہ کاری کے مواقع بھی فراہم ہوں گے.

گاڑیوں کی صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے. اسلامی جمہوریہ ایران میں کاروں کی صنعت سے 13 فیصد زر مبادلہ حاصل ہوتا ہے جبکہ اس شعبے میں ملازمتوں کے وسیع مواقع ملتے ہیں.

جولائی 2014 میں ایران کے اندر کاروں کی پیدوار میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے جو صنعتی ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲