29 فروری 2016 - 17:34
مشرقی عراق میں خودکش حملہ، چوبیس عزادار شہید پچاس سے زائد زخمی+ تصاویر

مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم چوبیس افراد شہید ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے پیر کے روز صوبہ دیالہ کے شہر مقدادیہ میں مجلس عزا کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق خودکش دھماکے میں چوبیس افراد شہید ہو گئے جبکہ پچاس سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ مجلس عزا میں سیکڑوں کی تعداد میں عزادار شریک تھے اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز بغداد کے الصدر سٹی میں ہونے والے کار بموں کے دھماکوں میں ستر سے زائد افراد شہید اور سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور وہ اب داعش کے آخری سب سے بڑے گڑھ موصل کی آزادی کی تیاری کر رہی ہے۔مشرقی عراق میں خودکش حملہ، چوبیس عزادار شہید پچاس سے زائد زخمی

مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم چوبیس افراد شہید ہو گئے۔

عراقی ذرائع کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے پیر کے روز صوبہ دیالہ کے شہر مقدادیہ میں مجلس عزا کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق خود کش دھماکے میں چوبیس افراد شہید ہو گئے جبکہ پچاس سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ مجلس عزا میں سیکڑوں کی تعداد میں عزادار شریک تھے اور بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز بغداد کے الصدر سٹی میں ہونے والے کار بموں کے دھماکوں میں ستر سے زائد افراد شہید اور سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے ایک بار پھر عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش کے زیر قبضہ بہت سے علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور وہ اب داعش کے آخری سب سے بڑے گڑھ موصل کی آزادی کی تیاری کر رہی ہے۔


.......

/169