29 فروری 2016 - 11:35
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ہندوستان کے خطیب اکبر کی رحلت پر تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس بزرگ اور ممتاز شخصیت کے فقدان پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ)، ہندوستان کے جملہ علماء، حوزہ ہائے علمیہ، ذاکرین اور مبلغین مخصوصا مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن اور اس ملک کے نامی گرامی خطیب مولانا میرزا محمد اطہر (رحمہ اللہ) کی رحلت پر اہل بیت(ع) اسمبلی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
ہندوستان کے گرانقدر خطیب، معروف واعظ اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن مرحوم الحاج میرزا محمد اطہر (رحمہ اللہ) کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ و الم کا باعث ہوئی۔
مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی کا پچاس سال سے زیادہ عرصہ ہندوستان کی وسیع و عریض سرزمین میں پرجوش اور سلیس بیانی کے ساتھ اسلام ناب محمدی(ص) اور مکتب اھل بیت(ع) کی نشر  و اشاعت میں صرف کر دیا اس طریقے سے آپ کو خطب اکبر کا لقب دیا گیا۔ آپ فن خطابت اور سلیس بیانی میں، اپنے زمانے کے خطیبوں کے سرمشق مانے جاتے تھے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اس بزرگ اور ممتاز شخصیت کے فقدان پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (ارواحنا فداہ)، ہندوستان کے جملہ علماء، حوزہ ہائے علمیہ، ذاکرین اور مبلغین مخصوصا مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتی ہے اور خداوند متعال سے مرحوم مغفور کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۱۸ جمادی الاول ۱۴۳۷

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲