اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے الطیبہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ صیہونیوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان اسرائیل کے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔
دوسری جانب دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ جنین شہر کے جنوب میں صیہونیوں نے دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
.......
/169