26 فروری 2016 - 18:48
سوئیزر لینڈ کے صدر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے

سوئزر لینڈ کے صدر یوہا اشنائیڈر، ایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئزر لینڈ کے صدر یوہا اشنائیڈر، ایک اعلی سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ سوئزرلینڈ کے صدر یوہان اشنائیڈر، جب ایران پہنچے تو تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادے نے ان کا استقبال کیا۔ تہران اور برن کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ نیز اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا، سوئزرلینڈ کے صدر کے دورہ ایران کے اہم ترین مقاصد میں شامل ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، ہفتے کے روز سعد آباد کمپلکس میں سوئزرلینڈ کے اپنے ہم منصب کا باضابطہ طور پر استقبال کریں گے۔ سوئزر لینڈ کے صدر، تہران میں اپنے قیام کے دوران تہران یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے بھی خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲