اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں متعین میکسیکن سفیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت اور ایران کے ساتھ مشترکہ چیمبر آف کامرس کے قیام کا خواہاں ہے.
یہ بات انہوں نے ایران کسٹمز ایڈمنسٹریشن (ICA) کے گورنر مسعود کرباسیان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور میکسیکو خوراک، کاروں کے سپیئر پارٹس، ہیوی مشینری، سونے اور زیورات کی صنعت میں مشترکہ تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں.
اس موقع پر مسعود کرباسیان نے عالمی پابندیوں کے خاتمے کے پس منظر میں اسلامی جمہوریہ ایران اور میکسیکو کے دمریان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خیرمقدم کیا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲