اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی وزارت دفاع نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ چوّن سعودی ایجنٹ، صوبہ الجوف کے المزاریق علاقے میں سعودی ایجنٹوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر، قاہر ایک میزائل کے حملے میں ہلاک ہوئے ہیں - یمن کی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے بدھ کے روز حدیدہ بندرگاہ پر میزائل حملہ کرکے سعودی اتحاد کا ایک جہاز تباہ کردیا اور الجوف میں مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں کے اکٹھا ہونے کے مقام پر بھی قاہر ایک میزائل داغا ہے - یمن کے ایک باخبر فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ حال ہی میں یمن کے صوبے مآرب کے علاقے "ہیلان" کی جانب پیشقدمی کی کوشش کرنے والے ہادی منصور کے اسّی سے زائد حامی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169