25 فروری 2016 - 07:23
داعشں کی شکستوں کے بعد اب فلوجہ کی آزادی قریب :الانبار کے گورنر

عراق کے صوبہ الانبار کے گورنر نے کہا ہے فلوجہ کو داعش سے آزاد کرانے کی کاروائی، الرمادی کو آزاد کرانے کی کاروائی کی بہ نسبت ، تیزی سے انجام پائے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ الانبار کے گورنر صہیب الراوی نے کہا ہے کہ اس صوبے کے شہر فلوجہ کی آزادی کی کاروائی ، شہر الرمادی سے تیز انجام پائے گی - انہوں نے کہا کہ مقامی حکام نے پناہ گزینوں کے لئے پرامن گذرگاہیں قائم کردی ہیں- صوبہ الانبار کے گورنر نے کہا کہ عراقی فوج، داعش دہشت گرد گروہوں کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف پیشقدمی کریں گی- واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کوششوں سے عراق کا شہر الرمادی گذشتہ سال اٹھائیس دسمبر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد ہوا تھا.

.......

/169