22 فروری 2016 - 18:30
کشمیر میں عسکری پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان تین روزہ جھڑپ، 3 عسکری پسند ہلاک+ تصاویر

کشمیر کے ضلع پانپور میں محصور عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے درمیان 48 گھنٹوں تک جاری رہنے والی گھمسان کی لڑائی کل 3 عسکری پسند کے جاں بحق ہونے کیساتھ ہی ختم ہوگئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پانپور میں محصور عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے درمیان 48 گھنٹوں تک جاری رہنے والی گھمسان کی لڑائی کل 3 عسکری پسند کے جاں بحق ہونے کیساتھ ہی ختم ہوگئی۔ جھڑپ کے دوران مجموعی طور پر 3 جنگجو ایک شہری، 2 فوجی کیپٹن، ایک فوجی اہلکار اور 2 نیم فوجی اہلکاروں سمیت 9 افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 4 فوجی اہلکاروں سمیت 11 اہلکار زخمی ہوئے۔ گولی باری کے دوران آگ لگنے سے مذکورہ عمارت کے اوپری منزل کو شدید نقصان پہنچا۔ جنگجو سنیچر سے سی آر پی ایف کانوائے پر حملہ کرنے کے بعد، اتوار دیر گئے رات تک انٹر پرینیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹیچیوٹ (ای ڈی آئی) کی کثیر منزلہ عمارت میں بدستور محصور تھے۔ عمارت میں پناہ لئے جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان اتوار رات دیر گئے تک وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ جس کے بعد سوموار کی صبح تک آپریشن کو موخر کیا گیا۔ اس دوران جنگجوؤں کو زیر کرنے کیلئے پہلی مرتبہ بغیر پلائٹ جہاز (ڈرون) کو بھی جنگجو مخالف آپریشن میں استعمال کیا گیا اور جنگی نوعیت کی بمباری کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲