22 فروری 2016 - 18:24
ایران؛ آٹھ سالہ دفاع مقدس کے 68 شہیدوں کی لاشیں برآمد

آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ میں شہید ہونے والے 68 لاپتہ ایرانی شہیدوں کے جسد خاکی مل گئے ہیں جنہیں ساحلی صوبے 'خرمشہر' کے راستے ایران لایا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کی نسبت سے آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ میں شہید ہونے والے 68 لاپتہ ایرانی شہیدوں کے جسد خاکی مل گئے ہیں جنہیں ساحلی صوبے 'خرمشہر' کے راستے ایران لایا گیا.

ایرانی فوج کی لاپتہ شہداء تفتیشی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کرنل 'حسین عشقی' نے اس حوالے سے کہا کہ ان لاپتہ شہیدوں کے مطہر جسد خاکی کو آج پیر کے روز ایران کے جنوبی سرحد کے راستے سے وطن لایا گیا جنہیں شناخت معلوم کرنے کیلئے تہران منتقل کیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال تفتیش کے دوران 450 لاپتہ ایرانی شہیدوں کے جسد خاکی کو تلاش کرلیا گیا جن میں ایک تہائی کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ باقیوں کی شناخت معلوم کرنے کا عمل جاری ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲