اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میںڈرون حملے اور سکیورٹی فورسز کے تازہ آپریشن میں کمانڈر سمیت 51طالبان ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ،سکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن کے 28 دیہاتوں کو داعش جنگجوئوں سے کلیئر کرا لیا جبکہ داعش کے زیر قبضہ 3سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق بدخشا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 24 دہشتگرد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ گورنر کے ترجمان احمد ناوید نے بتایا ہے کہ آرگو میں کامیابی کے ساتھ کیا گیا جس میں 17 طالبان جنگجو ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ہلا ک ہونے والوں میں گروپ کا اہم کمانڈر حمید اللہ بھی شامل ہے۔ فورسز نے ضلع جرم کے علاقے سوچ میں طالبان کا حملہ ناکام بنادیا۔ جوابی کاروائی میں 7 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ صوبہ وردک میں سویڈش گروپ کے کلینک 5 افغان فوج کے ایڈش 2 مریض اور ایک نگران مارا گیا، صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا سپیشل فورسز کے آپریشن میں 4 عسکریت پسند مارے گئے۔ امریکی کمانڈر نے کہا افغان فوج کا پہلا ڈرون آئندہ ماہ تیار ہونے کی اُمید ہے۔ گورنر پکتینا کے مطابق ضلع گومل میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 6 طالبان ہلاک ہو گئے۔ اسلحہ بھی تباہ ہو گیا۔
.......
/169