اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش تکفیری دہشت گردوں نے جمعے کے روز صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک پولیس وین پر حملہ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا- پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور تین افراد تھے جو حملے کے بعد فرار کر گئے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں ہے اور مقامی دہشت گرد گروہ داعش کے نام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲