20 فروری 2016 - 18:24
ایران کے نائب وزیر خارجہ کی ہسپانوی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تاکید

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اپنے ہسپانوی ہم منصب لگنیوکیو یبانیز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اسلامی جمہوریہ ایران اور اسپین کے درمیان صدیوں پرانے قدیمی مثبت تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا.

اس موقع پر نائب ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعمیری تعلقات کے قیام اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے.

ایران اور اسپین کے نائب وزرائے خارجہ سفارتی مذاکرات کے حوالے سے ہر چھے ماہ بعد ملاقات کرتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲