اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں مساجد کے 80 پیش اماموں کو تنخواہ دینے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 33 لاکھ یوروز کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس رقم کا مقصد ان مساجد کی مدد کرنا ہے جو اسلام کا معتدل پیغام لوگوں تک پہنچا رہی ہیں ۔
اس عمل سے دہشت گردی اور نوجوانوں میں دہشت گردی کے رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بیلجیم کے ولندیزی علاقوں میں 50 نئی مساجد کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی درخواستیں بھی دی گئی ہیں۔
.......
/169