16 فروری 2016 - 15:42
افغانستان؛ آٹھ دھشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں گولہ بارود دریافت

افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کاپیسا میں آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان وزارت داخلہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان آٹھ دہشت گردوں کو افغانستان کے فوجیوں نے کاپیسا میں ہلاک کیا۔ افغان فوج کی کارروائی میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اورگولہ بارود بھی ضبط کئے گئے ہیں - افغان وزارت داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے صوبہ لوگر میں سات سو تیس کلوگرام منشیات بھی ضبط کی ہیں - اس کارروائی میں بھی ایک اسمگلر کو ہلاک اور تین دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲