15 فروری 2016 - 05:16
اسرائیلی دہشتگرد گروہ داعش کے کئی کمانڈر عراق میں ہلاک

عراقی فضائیہ نے شمالی صوبے صلاح الدین کے مغرب میں حملہ کر کے دہشت گردوں کے کئی کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین میں اسپائیکر فوجی چھاؤنی کے مغرب میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر بمباری کی۔

اس بمباری میں علاقے میں داعش کا سب سے بڑا سرغنہ اور اس کے کئی اہم ساتھی ہلاک ہو گئے۔ اس درمیان صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر احمد الدیلمی نے بھی کہا ہے کہ الرمادی کے شمال میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے میں کم سے کم بیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ الرمادی کے شمال مشرق کے البو ذیاب علاقے میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169