11 فروری 2016 - 06:31
برطانیہ میں نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال، ہزاروں آپریشن ملتوی؛ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

برطانیہ میں نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں آپریشن ملتوی کر دیے گئے، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں آپریشن ملتوی کر دیے گئے، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی حکومت سے نئے کنٹریکٹ پر مذاکرات کی ناکامی کے بعد نوجوان ڈاکٹروں نے بدھ کی صبح سے چوبیس گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ نئے کنٹریکٹ کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کو کام زیادہ کرنا ہوگا جبکہ تنخواہ بھی کم ہوگی۔

ہڑتال کے باعث ہزاروں آپریشن ملتوی کردیے گئے ہیں جس سے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169