11 فروری 2016 - 06:27
شمالی کوریا کے فوجی سربراہ جنرل ری یونگ کو سزائے موت

شمالی کوریا کی حکومت نے اپنے ملک کے فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دے دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی سربراہ ری یونگ گل کو مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے اور ذاتی فوائد کے حصول کے جرم میں رواں مہینے موت کی سزا دے دی گئی۔ شمالی کوریا میں بھی باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رویٹرز سے جنرل ری یونگ کو سزائے موت دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جنرل ری یونگ کورین پیپلز آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف تھے جنھیں شمالی کوریا کے موجودہ رہنما کم جونگ اون نے دو ہزار تیرہ میں اس عہدے پر مقرر کیا تھا۔ گذشتہ برس اپریل میں بھی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کے ساتھ غداری اور توہین آمیز رویّے کا مظاہرہ کرنے کے جرم میں وزیر دفاع ہیون یونگ چول کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169