9 فروری 2016 - 08:27
پوپ فرانسس: غیر ملکی فوجیں شام میں مداخلت سے گریز کریں

عیسائيوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برداری کے نام اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی فوجیں شام میں مداخلت سے گریز کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عیسائيوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے عالمی برداری کے نام اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی فوجیں شام میں مداخلت سے گریز کریں۔پوپ نے کہا کہ شامی بحران کا سیاسی حل ہی واحد راستہ ہے، اطلاعات کے مطابق پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ شام میں امن مذاکرات کی بحالی کو ممکن بنانے کیلیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں، پوپ فرانسس نے ان نہتے شامی مہاجرین کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار بھی کیا جو دہشت گردی کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبورہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169