اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور یونان کے درمیان سیاسی تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کیے گئے.
پیر کے روز یونان کے وزیر اعظم 'ایلکسس تسیپراس' کے دورہ تہران کے موقع پر دونوں ممالک کے سنئیر حکام نے اس تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے.
اس موقع پر یونانی وزیراعظم کے علاوہ سنئیر نائب ایرانی صدر 'اسحاق جہانگیری' بھی موجود تھے.
دونوں ممالک کے درمیان اس تعاون کے معاہدے ایسے وقت کیے گئے جبکہ یونانی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون بالخصوص سیاسی تعلقات کو مزید توسیع دینے کیلئے پُرعزم ہے.
ان معاہدوں پر دستخط سے ایران اور یونان کے درمیان سیاسی روابط کو بڑھانے بالخصوص ویزے سہولیات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی.
یونانی وزیراعظم گزشتہ اتوار کی رات ایتہنز سے ایانی صوبے اصفہان پہنچ گئے. سنئیر نائب ایرانی صدر نے آج تہران میں واقع سعدآباد محل میں یونانی وزیراعظم کا استقبال کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲