8 فروری 2016 - 11:19
ایران کے وزرائے خارجہ، دفاع اور جوہری ادارے کے سربراہ کو ملا فسٹ میرٹ ایوارڈ

صدر مملکت 'حسن روحانی' نے جوہری مذاکرات اور حتمی معاہدہ میں اعلی کارکردگی دیکھانے پر ایرانی وزرائے دفاع، خارجہ اور جوہری ادارے کے سربراہ کو قومی اعزازات سے نوازا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے جوہری مذاکرات اور حتمی معاہدہ میں اعلی کارکردگی دیکھانے پر ایرانی وزرائے دفاع، خارجہ اور جوہری ادارے کے سربراہ کو قومی اعزازات سے نوازا.
آج بروز پیر ایرانی دارالحکومت تہران میں جوہری معاہدے میں کارکردگی دیکھانے والوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے اعلی ایرانی حکام کو قومی اعزازات دئے.
 
اس تقریب میں وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف'، وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل 'حسین دہقان' اور جوہری توانائی ادارے کے سربراہ 'علی اکبر صالحی' کی انتھک کوششوں کو سراہا گیا اور ان کو فسٹ میرٹ ایوارڈ عطا کئے گئے۔
 
اس کے علاوہ 28 افراد کو جوہری مذاکرات کے حوالے سے سفارتی، تکنیکی اور قانونی شعبوں میں اعلی کارکردگی دیکھانے پر صدر حسن روحانی کی جانب سے اسناد دی گئیں.
 
 نیز ایران کے ایٹمی شہیدوں کے بیویوں کو بھی یادگاری کے طور پر قیمتی تختیاں دی گئیں۔
 
اس تقریب میں سنئیر ایرانی سیاسی، حکومتی اور عسکری حکام موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲