اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجة الاسلام والمسلمین علی رضا صفائی حائری نے چودہ معصوم نامی امام بارگاہ میں منعقدہ قرآنی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم میں٦۸مرتبہ لفظ قرآن،۹مرتبہ لفظ ذکر،تین مرتبہ لفظ نور اوردو مرتبہ فرقان کی لفظ آئی ہے۔
انہوں نے سورہ قمرکی بعض آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم،انسانوں کی ہدایت اورسعادت کے لیے نازل ہوا ہے لہذا تمام لوگ اس نورانی کتاب کی برکات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
حجة الاسلام والمسلمین صفائی حائری نے مزید کہا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی قرآن کریم کے انوارسے استفادہ نہ کرسکے مگریہ کہ وہ اس آسمانی کتاب میں غوروفکرنہ کرتا ہو۔
انہوں نےقرآن کریم کی عظمت اورانسانی ہدایت میں اس کے کردارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنہا یہ کتاب کافی نہیں ہے بلکہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ اطہارعلیہم السلام جیسے مفسرین کی ضرورت ہے۔
امام جمعہ شہرسیریک نےکہا ہے کہ اگرہم قرآن کریم سے تمسک کے قائل ہیں تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس آسمانی کتاب نے ہی عترت اہل بیت علیہ السلام کا تعارف کروایا ہے۔
.......
/169