اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور برطانیہ کے وزیرخارجہ فلیپ ہیمینڈ نے لندن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ آئے گا - دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ تہران اور لندن میں برطانیہ اور ایران کے سفارتخانے اگلے ایک مہینے میں ویزے جاری کرنے کی سرگرمیاں شروع کر دیں گے - ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی تعلقات کی سطح کو بڑھانے کےلئے بعض قانونی ابہامات اور رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے گا - برطانوی وزیرخارجہ نے ایران اور برطانیہ کے بینکوں کے درمیان رابطوں کی برقراری میں تاخیر کے بارےمیں کہا کہ وہ اپنے جرمن فرانسیسی اور ایرانی ہم منصوبوں کے تعاون سے اس راہ میں پائی جانےوالی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے بینکوں کے تعلقات کی راہ میں پائے جانے والی مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا -
.......
/169