5 فروری 2016 - 13:03
شام کے صوبہ حلب میں دو قمی مدافعین حرم کی شہادت

شام کے صوبہ حلب میں قم کے رہنے والے دو مدافعین حرم کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حلب میں قم کے رہنے والے دو مدافعین حرم کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔
سید سجاد روشنائی اور محمد حسین سراجی سپاہ علی بن ابی طالب قم کے دو ایسے مجاہد ہیں جنہوں نے شام میں دھشتگردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان دو مجاہدوں نے شام کے دو شیعہ نشین شہر نبل اور الزہرا کا محاصرہ توڑنے کے دوران ہوئی جھڑپوں میں شہادت پائی ہے۔
ان دو شہیدوں کے جسد خاکی کو سنیچر کے روز قم میں حسینیہ ثار اللہ سے تشییع کیا جائے گا اور اس کے بعد کفن و دفن کے مراسم انجام پائیں گے۔
واضح رہے کہ نبل اور الزہرا پر چار سال سے موجود دھشتگردوں کے محاصرہ کو توڑ دیا گیا ہے اور عنقریب یہ شہر دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد ہو جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲