اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمهوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے قومی خلائی ٹیکنالوجی دن کی مناسبت سے خلائی شعبے میں تین نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا.
اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک تقریب میں صدر مملکت حسن روحانی نے دوستی ٹیسٹنگ نامی سیٹلائیٹ کا افتتاح کیا.
اس موقع پر ایرانی صدر نے ایران کی خلائی ایجنسی کے ریموٹ ٹیسٹنگ لیبارٹری، سیٹلائٹس جمع کرنے کے مرکز اور ایران کے خلائی ریسرچ ادارے سے منسلک ٹیسٹ سینٹر کا افتتاح کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲