اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تھائلینڈ کے وزیرخارجہ نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر معاہدہ طے ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تھائلینڈ کے باہمی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں.
یہ بات وزیرخارجہ 'ڈن پرامو ویانی' نے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور کے حالیہ دورہ ایران کے اختتام پر ایک گفتگو میں کہی.
تھائی وزیرخارجہ جو خود گزشتہ دنوں ایران کے دورے پر تھے نے کہا کہ نائب وزیراعظم کے حالیہ دورہ ایران سے دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر صنعت و تجارت محمدرضا نعمت زادہ جلد تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت کو جاری رکھنا اور اس کے ساتھ تھائی وزیر تجارت سے اہم مذاکرات کرنا ہے.
تہائلینڈ کے وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران اور بینکاک کے درمیان اہم تجارتی اور اقتصادی سمجہوتوں سمیت قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲