3 فروری 2016 - 13:15
اسرائیل نے فرانسیسی منصوبہ مسترد کرکے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرانے کی راہ ہموار کردی

انتہا پسند صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فرانس کی مذاکرات کی تجویز مسترد کردی ہے جسکے بعد فرانس کی جانب سے فلسطین کو جلد ریاست تسلیم کرنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فابیئس نے فلسطینی تنازعے کے حل کے لیے ایک بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے فرانسیسی منصوبے کو تسلیم نہ کیا اور تنازعے کے حل کے لیے تعطل دور کرنے میں ناکام رہا تو پیرس فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا.

فرانسیسی وزیر خارجہ کی دھمکی کے جواب میں انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی ہٹ دھرمی دیکھاتے ہوئے اسکو مسترد کردیا ہے.

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر مستقبل میں فرانس ایسا کرتا ہے اور اس کی تقلید میں یورپی یونین کے دوسرے رکن ممالک بھی فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرسکتے ہیں.

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ فرانس کی امن کوششیں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی دھمکی دراصل فلسطینیوں کے لیے ایک طرح کی حوصلہ افزائی ہے کہ وہ آگے تو بڑھیں مگر کوئی سمجھوتا نہ کریں ادھر فرانسیسی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کے بعد بہت جلد فلسطین کو ریاست تسلیم کرنیکے اعلان پر مشاورت کررہے ہیں.

.....

/169