اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیونسی اخبار 'الشروق' نے کہا ہے کہ ایران علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت عالمی اسٹریٹیجک معاملات میں بنیادی کردار رکھتا ہے اور عالمی امور میں اسلامی جمہوریہ کے اس کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.
الشروق اخبار سے شائع ہونے والے تجزیہ نگار نور الصل کے مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شطرنج کھیل کو ایجاد کرنے والے ایرانی دوسروں کے مقابلے میں اس کھیل کو زیادہ جانتے اور سمجھتے ہیں.
اس مضمون کے مطابق ؛ ایرانی قوم نے گزشتہ سہ دہائیوں سے انتہائی سنجیدگی اور منطقی حکمت عملی سے اپنی پوزیشن مستحکم کی اور ایک روشن کردار ادا کرنے والا ملک بن گیا.
تیونسی اخبار میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری پر خود کو ایک جوہری طاقت مسلط کروایا اور گزشتہ 12 سال سے تعلل کا شکار جوہری مسئلے کو سنجیدگی اور موثر حکمت عملی سے حل کیا.
ایرانی قوم نے عالمی پابندیوں کے مقابلے میں صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پُرامن جوہری پروگرام کے دفاع کے لئے مزید عزم کا اعادہ کیا ہے.
جوہری معاہدے کی کامیابی سے ایرانی قوم نے مغربی سازشوں کو ناکام بنا کر دنیا میں منجمد ہونے والے اپنے اربوں ڈالر رقوم کو واپس کروا لیا اور اس وقت بین الاقوامی کمپنیاں ایرانی منڈی میں رسائی کے لئے بے تاب ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲