24 جنوری 2016 - 12:16
دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر ہوئے حملوں میں پاکستان سر فہرست

امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے عالمی دہشتگردی ڈیٹا بیس کے مطابق دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر ہوئے حملوں میں پاکستان سرفہرست ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  امریکی یونیورسٹی میری لینڈ کے عالمی دہشتگردی ڈیٹا بیس کے مطابق دنیا بھر میں اب تک تعلیمی اداروں پر دہشتگردوں کے حملے ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ حملے پاکستان کے تعلیمی اداروں پر ہوئےہیں ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک تعلیمی اداروں پر 850 دہشتگردانہ حملے ہوئے ہیں جن میں 461 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

یونیورسٹی کے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں  ہوئے تعلیمی اداروں پر دہشتگردانہ حملوں میں سب سے وحشت ناک اورمہلک حملہ دسمبر 2014

 ءمیں پشاور سکول کا حملہ تھا جس میں تقریباً360 قیمتی اورننھے پولوں کو دہشتگردوں نے موت کی ابدی نیند سلایا تھا۔

رپورٹ میں کہاگیاہےکہ تعلیمی اداروں پر ہوئے رہے حملوں میں روس کا دوسرا نمبر آتاہے ۔

یونیورسٹی کی اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں جنوبی ایشیا میں 1970ء سے لیکر 2014 ءتک تعلیمی اداروں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے ہیں جن میں 951 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے تعلیمی اداروں پر اب تک 1436 دہشتگردانہ حملے ہوئے ہیں جن میں سے 60 فیصد پاکستان میں انجام پائے ہیں ۔

ان اعدادوشمار کے نقطہ نظرسےپاکستان میں تعلیمی اداروں کی سلامتی وہابی افکار کی وجہ سے جو پہلے پاکستان کی تخلیق کے خلاف تھے پوری طرح سے خطرے میں پڑ گئی ہے اوراب یہ وہابی افکار کے حامل افراد پاکستان کے مستقبل پرایک ایسے خطرے کی طرح منڈلارہے ہیں جسکا اگربروقت قلع قمع نہ کیاگیا توپورے پاکستان کا مستقبل اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲