20 جنوری 2016 - 16:47
سعودی لڑاکا طیاروں کا یمن کے مختلف علاقوں پر حملہ، 24 گھنٹوں میں 22  افراد شہید+ ویڈیو

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن کے مختلف علاقوں پر ہوئے بہیمانہ حملوں میں ۱۴ یمنی مسلمان شہید اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے شہر صنعا، مارب، الجوف، لحج اور تعز گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنے رہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن کے مختلف علاقوں پر ہوئے بہیمانہ حملوں میں ۱۴ یمنی مسلمان شہید اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ صعدہ کے علاقے مران پر ہوئے حملوں کے بعد ایک بوڑھے شخص کا رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے: یہ ظلم وہ کر رہا ہے جو خود کو خادم الحرمین کہتا ہے۔ ۱۴ آدمی مارے جا چکے ہیں۔ یہ وہ ظلم و ستم ہے جو خادم الحرمین کے ہاتھوں سے ہو رہا ہے۔ کئی ملک آپس میں مل کر یمنیوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔
ایک شخص نے دو بچوں کی لاشوں کو ہاتھوں پر اٹھا رکھا تھا اور کہہ رہا تھا: یہ ظلم سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ 
نیز رپورٹ کے مطابق صوبہ تعز میں ایک اسکول پر ہوئے حملے کے نتیجے میں ۹ بچے اور ایک عورت شہید ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲