20 جنوری 2016 - 06:57
بحال کردہ ایرانی اثاثوں کی منتقلی کا سلسلہ شروع

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری ڈیل کے مؤثر ہونے پر ختم کی جانے والی پابندیوں سے ایران کے جو منجمد اثاثے بحال ہوئے ہیں، اْن کی منتقلی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف کے مطابق کچھ اثاثوں کو کامیابی سے منتقل کرنے کا کام تکمیل ہو گیا ہے۔ ایرانی ٹیلی ویژن کو ولی سیف نے بتایا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے بینکوں سے ایرانی سرمائے کو جرمنی اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایران کے مختلف بینکوں میں منجمد کیے گئے سرمائے کا حجم 32بلین ڈالر بتایا جاتا ہے۔

.......

/169