اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے ریاض میں شاہی محل پہنچنے پر سعودی عرب اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے ۔جبکہ چینی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ سلمان بن عبدالعزیز نے انکا اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان سے مصافحہ کیا۔
دونوں سربراہان مملکت نے کچھ دیر کے لئے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد زاں سلمان بن عبد العزیز نے چین کے صدر اور انکے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چینی صدر مشرق وسطیٰ کا پانچ روزہ دورے پر آج سعودی دار الحکومت ریاض پہنچے تھے۔
.......
/169