19 جنوری 2016 - 10:44
پاکستانی وزیر اعظم تھران پہنچ گئے، شاندار استقبال

وزیر نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں ، مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے تہران میں ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی، ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف شریف کا کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

ایرانی وزیر دفاع سردار دھکان کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لیے پاکستانی کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان انتہائی نازک وقت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان کی کوششوں سے عالم اسلام کو فائدہ پہنچے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تو ایرانی وزیر دفاع نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169