18 جنوری 2016 - 19:20
عراق و شام میں ہلاک شدہ برطانوی دھشتگرد/ داعش میں برطانوی جوانوں کی شمولیت حکام کے لیے تشویشناک+ تصاویر

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ۶۰ لڑکیوں نے عراق و شامل میں داعش ٹولے میں شامل ہونے کے لیے برطانیہ کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے سکیورٹی ذرائع نے عراق و شام میں ہلاک ہونے والے سو برطانوی دھشتگردوں کی خبر دی ہے جو ان ممالک میں دھشتگرد تکفیری ٹولے داعش کے ہمراہ بے گناہ لوگوں کو قتل عام کرنے میں مصروف تھے۔
برطانیہ کے سکیورٹی حکام نے مزید خبر دی ہے کہ اس ملک کے مزید ۵۰ جوان خفیہ طور پر ملک سے نکل گئے ہیں اور داعش کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔
برطانوی حکام نے ان افراد کے داعشی ٹولے میں شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے افراد کے دھشتگرد ٹولوں میں شامل ہونے سے برطانیہ کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جیسا کہ پارس میں دیکھا گیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ برطانوی جوان لڑکوں میں داعش کی صفوں میں شمولیت کا شوق تو پایا ہی جاتا ہے لیکن اس ملک کی لڑکیاں بھی انتہائی ذوق و شوق کے ساتھ اس بدنام زمانہ گروہ میں شامل ہو رہی ہیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ۶۰ لڑکیوں نے عراق و شامل میں داعش ٹولے میں شامل ہونے کے لیے برطانیہ کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔
بعض رپورٹوں کے مطابق برطانیہ کی کئی فیملیاں بھی اس ملک کو خیرآباد کہہ کر ترکی پہچ گئیں ہیں اور وہاں سے داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں منتقل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ مغربی جوانوں کا داعش میں شامل ہونا ان ممالک کی سالمیت کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور ان ممالک کے حکام ان کے دھشتگرد بننے کے بعد واپس اپنے ملکوں میں لوٹنے پر سخت پریشان حال ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲