17 جنوری 2016 - 16:06
سعودی عرب نے تہران سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے عراق کی ثالثی کو قبول کیا

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے بغداد کی ثالثی کو قبول کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے بغداد کی ثالثی کو قبول کرلیا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ٹیلی فونی گفتگو کے بعد کہا ہے کہ سعودی عرب نے عراق کی ثالثی کو قبول کرلیا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ بحران کے حل کے محرکات موجود ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی ان محرکات کو آگے بڑھائے۔

عراقی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے دورہ تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی کشیدگی کے خاتمے کے لئے مثبت خیال ظاہر کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی عقلمند حکومت فتنے کی آگ نہیں بھڑکانا چاہتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲